پی ٹی آئی کے حسین بہادر دریشک کے استعفے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حسین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا اور کہا کہ وہ میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک ہیں۔
استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ حسین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ، حسین بہادر کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، وہ میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ، بطور صوبائی وزیر حسین بہادر دریشک اپنے محکمے کو اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔
Post a Comment